50 Nuclear Weapons Of America Are Theft
امریکہ کے 50 ایٹمی ہتھیارچوری۔۔۔
واشنگٹن(قدرت روزنامہ26-اگست-2017) امریکی حکام اور میڈیا پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں گاہے بگاہے بے بنیاد خدشات کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن امریکہ کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں ایک امریکی تھنک ٹینک نے ہی ایسا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے کہ پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. تھنک ٹینک سٹمسن سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ترکی میں انسرلیک ائیربیس پر تقریباً 50 ایٹمی ہتھیار رکھے ہوئے ہیں، جو حال ہی میں بغاوت کی کوشش اور ملک میں پیدا ہونے والے عدم استحکام کے باعث انتہائی غیر یقینی اور خطرناک صورتحال میں تھے.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے درجنوں ایٹمی ہتھیار شام کی سرحد سے صرف 110 کلومیٹر کی دوری پر پڑے ہیں، جہاں بدترین خانہ جنگی جاری ہے اور دہشت گردوں کا راج ہے
.جس کی وجہ سے ایٹمی ہتھیار انتہائی خطرے میں ہیں جو کسی بھی وقت چوری ہو سکتے ہیں. اور خدشہ ہے کہ یہ ایٹمی ہتھیار کسی غیر ذمہ دار قوت کے ہاتھ لگ سکتے ہیں.تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں ایک اور خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انسرلیک ائیربیس، جہاں امریکی ایٹمی ہتھیار رکھے گئے ہیں، تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا ترکی میں موجود ہونا انتہائی تشویشناک اور خطرناک بات ہے کیونکہ کسی بھی ملک میں سیاسی صورتحال ایک رات میں بدل سکتی ہے اور ایسی صورت میں کوئی گارنٹی نہیں کہ امریکہ ان ہتھیاروں پر کنٹرول برقرار رکھ پائے گا. رپورٹ کے مطابق جب امریکی محکمہ دفاع سے اس تہلکہ خیز انکشاف کے بارے میں سوال کیا گیاتو یہ کہہ کر جواب دینے سے انکار کردیا گیا کہ امریکہ اپنے سٹریٹجک ہتھیاروں کی لوکیشن اور دیگر حساس معلومات پر تبصرہ نہیں کرتا.
The report said that dozens of nuclear weapons in the United States have only 110 kilometers away from the Syrian border, where the worst civil war continues and the royalty of the terrorists
Because of this, nuclear weapons are very dangerous that can be stolen at any time. And it is fear that nuclear weapons can be handled by a non-responsible force. The Pentagon has revealed another report in its report, saying that Inclear Airbus, where US nuclear weapons have been placed, researchers say that It is a very dangerous and dangerous thing to be present in the US nuclear weapons, because political situation in any country can change in one night, and in such a situation there is no guarantee that America will be able to control the weapons. According to the report, when the US Department of Defense asked about this tremendous development, Gauta was refused to reply, saying that America does not comment on its strategic weapons locality and other sensitive information.
0 comments:
Post a Comment