Bilawal Bhutto Got Permission To Stay With The Wife
بلاول بھٹو کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سکھر کے رہائشی بلاول بھٹو کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نو مسلم ماریہ کی پسند کی شادی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نومسلم لڑکی ماریہ سے استفسار کیا کہ آپ نے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، دباؤ میں آکر یا لڑکے کی محبت میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں، ماریہ نے بتایا کہ مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور بلاول بھٹو سے اسلامی طریقے سے نکاح کیا۔
لڑکی کے والدین کی جانب سے اقلیتی رہنما رمیش کمار عدالت میں پیش ہوئے، رمیش کمار نے عدالت سے استدعا کی کہ والدین کو اپنی بچی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت دیں کہ لڑکی سے کاروکاری والاسلوک نہیں ہوگا تو ہم آپ کے حوالے کر دیتے ہیں۔ رمیشن کمار کی یقین دہانی کے بعد والدین کو نومسلم ماریہ سے ملنے کی اجازت دے دی گئی تاہم 40 منٹ کی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی اور بچی نے اپنے خاوند بلاول بھٹو کے ساتھ رہنے پر اصرار کیا۔ لڑکی کے خاوند بلاول بھٹو نے کمرہ عدالت میں بیان دیا کہ میں نے ماریہ کو زندگی بھر کا ساتھی بنایا ہے میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ ہم دونوں ساتھ رہیں گے۔
عدالت نے مریم اور بلاول کو ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور اپنی پسند کی شادی کی، لڑکی کی عمر 22 سال ہے اور وہ عاقل و بالغ ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ماریہ اور بلاول کی حفاظت یقینی بنائے۔ جب کہ بلاول بھٹو اور ماریہ راہداری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت میں نئی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
According to Express News, Justice Shaukat Aziz Siddiqui in Islamabad High Court hearing on the request of the marriage of nine Muslim marriages. The court questioned Naseemul Girl Mariya that you accepted Islam by influencing, entering pressure or circle of love in the boy, Mariya said that no pressure on me was accepted, accepted Islam by myself and Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto Zardari
Ramesh Kumar, a minority leader from the girl's parents, was present in the court, Ramesh Kumar requested the court to allow the parents to meet their child. The court said that he guarantees that if the girl does not have a working volunteer, then we give it to you. After the assurance of Rama Kumar Kumar, the parents were allowed to meet Nathalim Mariya, but the 40-minute meeting was uncertain and the child insisted on staying with her husband Bilawal Bhutto. The girl's husband Bilawal Bhutto described in the courtroom that I made Mariya a lifetime partner, I am telling Hafafi that we both will be together.
The court permitted Mary and Bilawal to stay together, saying that the girl was influenced by accepting Islam and married her choice, the girl is 22 years old and she is mature and mature. The court ordered that police ensure the safety of Mariya and Bilawal. When Bilawal Bhutto and Mariya Raidari can file a new application for the relevant court for bail.
0 comments:
Post a Comment