Samsung launches Galaxy Note 8


نیویارک: سام سنگ نے اپنا نیا گلیکسی نوٹ 8 فون لانچ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جو ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کرتا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ گلیکسی نوٹ کو ایپل 8 سے پہلے ہی پیش کر دیا جائے گا۔
گلیکسی نوٹ 8 کے اجرا کی مزکزی تقریب نیویارک میں ہوئی جس میں خاص ’انفنٹی ڈسپلے‘ کے علاوہ دو بیک کیمرے اور دیگر اہم فیچرز شامل ہیں۔ ان سب سے بڑھ کر گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری کو کئی طرح کے سیکیورٹی چیک سے گزارا گیا ہے کیونکہ گزشتہ برس گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری میں ازخود آگ لگنے کے درجنوں واقعات کے بعد کمپنی نے لاکھوں فونز دوبارہ طلب کر لیے تھے۔

واضح رہے کہ سال 2011 میں سام سنگ نے گلیکسی نوٹ کے ذریعے فیبلٹ سیریز کی ابتدا کی تھی جسے فون اور ٹیبلٹ کا امتزاج کہا جا سکتا ہے۔ اب گلیکسی نوٹ 8 کے وہی فیچرز ہیں جو وقفے وقفے سے جاری کئے جاتے رہے تھے ان میں بڑی اسکرین، دیر تک چلنے والی بیٹری، اور دیگر اہم خصوصیات شامل ہیں۔
زبردست فیچرز کے حامل گلیکسی نوٹ 8 میں اینڈروئڈ 7.1.1  نوگاٹ، 6.3 انچ کواڈ انفنٹی پلس ڈسپلے اور فرنٹ و بیک کیمرے 12 میگا پکسل ہیں۔ گلیکسی نوٹ 8 میں بایومیٹرک سیکیورٹی کے بہت سے آپشنز فراہم کئے گئے ہیں جن میں چہرے، آنکھ اور انگشت (فنگر) پرنٹ اسکیننگ سہولیات میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
Samsung launches Galaxy Note 8

سام سنگ موبائل کے صدر ڈی جے کوہ کے مطابق اس کا ایس پین مزید اسمارٹ بنایا گیا ہے اور کیمروں کو پہلے کے فونز کے مقابلے میں مزید بہتر اور طاقتور کیا گیا ہے۔ ان سب کے باوجود سام سنگ کمپنی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج گلیکسی نوٹ سیون کی تلخ یادوں اور تجربات کو زائل کرنا ہے جس نے کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور تجزیہ کاروں نے اس فون کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا تھا۔
تاہم اب سام سنگ نے یقین دلایا ہے کہ گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری اور اس کے نظام کو سخت ترین معیارات پر جانچا گیا ہے۔ فون کے نیچے اسٹائلس سلاٹس سے کئی اہم فیچرز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جن میں اسکرین پر ڈرائنگ، اینی میٹڈ گفس، ایموجی اور فوری ترجمے جیسی سہولیات شامل ہیں۔
گلیکسی نوٹ 8 ڈیکس ایسسریز کو سپورٹ کرتا ہے اور اسمارٹ فون کمپیوٹر، ماؤس اور کی بورڈ سے منسلک ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ساتھ دو ایپس پر بھی کام کیا جاسکتا ہے۔ اس کی پشت پر 12 میگا پکسل کے دو عدد کیمرے نصب ہیں جو وائڈ اینگل لینس کی طرح تصویر لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ ہاتھوں میں ارتعاش کو زائل کرنے کے فیچر سے انتہائی صاف تصاویر لی جا سکتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سام سنگ نے ایپل آئی فون 8 سے قبل نوٹ 8 متعارف کرانے کا درست فیصلہ کیا ہے اور اس کے تین ماڈل پیش کیے ہیں جنہیں گلیکسی نوٹ 8، ایس 8 اور ایس 8 پلس کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سادہ یعنی گلیکسی نوٹ 8 کی ریم 6 ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ بلیوٹوتھ 5 کے ساتھ یہ برطانیہ میں بلیک اور گولڈ کلر میں دستیاب ہے جبکہ گرے اور بلیو رنگ کے فون دیگر خطوں کے لیے مخصوص ہیں۔
لانچ کے ساتھ ہی اس فون کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے جو 90 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک میں دستیاب ہے جبکہ اس کی فراہمی 15 ستمبر سے شروع ہو گی۔

New York: Samsung has officially announced launching its new Galaxy Note 8 phone that confirms the speculation that the Galaxy note will be presented before Apple 8.
Galaxy Note 8's funeral ceremony took place in New York, with specialty 'Infinity Show' plus two back cam and other important features. Most of these, the Galaxy Note 8 battery has been spent with a number of security checks, because the company had repeatedly called millions of phones after dozens of incidents of burning fire in the Galaxy Note Sone battery last year.

It is clear that in the year 2011, Sam Singh started the series with Galaxy Note, which can be called the phone and Tablet combination. Now there are same features of Galaxy Note 8 that were released periodically, including large screens, long-term battery, and other key features.
The Galaxy Note 8 with great features includes Android 7.1.1, 6.3 inch quad infinity plus display and front and back camera 12 megapixels. Galaxy Note 8 has many options for biometric security, which can be selected by one of the facial, eye and ring (fingerprint) print scanning facilities.

According to Samsung Mobile Director DJ Koh, its s panel is made more smart and cameras have been better and more powerful than earlier phones. Despite all this, the biggest challenge in front of the Samsung company is to overcome the tremendous memories of the Galaxy Note Sone, which has severely damaged the company's credentials, and analysts completely mislead this phone.
However, now Samsung has asserted that the Galaxy Note 8 battery and its system have been identified with the highest standards. Stylus slots underneath the phone can be featured with several key features that include screens like drawing on the screen, animated gphes, amooz and quick translations.
The Galaxy Note supports 8 dex escorts and smartphones can be connected to computer, mouse and keyboard. Also, two apps can be worked simultaneously. On its back there are two-megapixel double-camera cameras that can take pictures like a wide-angle lens, whereas images can be taken very clearly from the feature to overthrow the evolution.

According to analysts, Samsung has made the right decision to introduce Note 8 before Apple iPhone 8 and has presented three models, which are named Galaxy Note 8, S8 and S8 Plus.
It is obvious that the Galaxy Note 8 is the REM 6 which can be enhanced from micro SD card. Blue Blues 5 is available in Black and Gold in the UK, while Gray and Blue-colored phones are specific to other regions.
With launch, this phone can be booked which is available from Rs 90,000 to Rs 100 lakh, while its supply will start from September 15.

0 comments:

Post a Comment

 
Top