Rainwater System Enter Sindh; Walk Fast
کراچی: بارش برسانے والا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد شہرقائد میں تیزہوائیں چلنے لگی ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بارش برسانے والا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث حیدر آباد، تھرپارکر اور بدین سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں بارشیں شروع ہوگئی ہیں جب کہ کراچی میں تیز ہوائیں چل پڑی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ممبئی میں شدید بارشوں کا باعث بننے والا سسٹم اور راجستھان میں بننے والا کم دباؤ اب مل کر ایک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کی وجہ سے اس کی رفتار بھی کم ہوگئی ہے ۔ یہ سسٹم کراچی اور بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقوں کو بتدریج اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور بدھ کی شام سے شہر قائد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ جمعے تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے دو روز قبل ہی الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں شدید بارشوں کی صورت میں کراچی میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ماہی گیروں کو بھی کھلے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بعد سندھ حکومت اور کے ایم سی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ معمول سے زیادہ بارش کی صورت میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا جائے گا۔
دوسری جانب شہر کے کئی برساتی نالے عدم توجہ کے باعث بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ عید الضحیٰ کے لیے سپر ہائی وے پر لگائی گئی مویشی منڈی کی صورت حال بھی انتہائی خراب ہے۔ بارشوں کے باعث خریدار نہ ہونے اور ناقص سہولیات کے باعث بیوپاریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
According to Express News, rainwater system has entered Sindh, due to which rain has started in other coastal areas of Hyderabad including Hyderabad, Tharparkar and Badin, while sharp winds have risen in Karachi.
The Meteorological department said that the low-pressure system in Mumbai and low pressure in Rajasthan has become united, which has increased its intensity. Due to the increase in air pressure, its speed has decreased. This system is taking place in Karachi and other coastal areas of Baluchistan, and the rain will begin in the city leadership from Wednesday evening, which will continue till Friday.
The weather was issued two days before the Meteorological Department, which was reported to have caused flood damage in Karachi due to severe rainfall. In addition, fishermen were also directed to avoid going to the open sea.
After the weather alert, the Sindh government and the MC has imposed a rain emergency in the city. The provincial government says there are complete arrangements to deal with any unpleasant situation. In the case of rain more than normal, the holiday will be announced in educational institutions.
On the other hand, several rainy rains in the city are closed due to non-focus, due to which there is a lack of disorder in the public. In addition, the situation of livestock planted on super highway for Eid ul-Azhi is also very bad. Due to rain, buyers are not able to get worried due to lack of facilities and poor facilities.
0 comments:
Post a Comment